اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kamal Nath on Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا تاریخی اہمیت کی حامل، کمل ناتھ

کمل ناتھ نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تعلق سے کہا کہ 'دنیا کی تاریخ میں اتنی لمبی پیدل یاترا کسی نے نہیں کی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ’کانگریس کی حکومت آتے ہی کسانوں کا قرض معافی منصوبہ دوبارہ شروع ہوگا۔‘ Former Chief Minister Kamal Nath on Bharat Jodo Yatra

By

Published : Jan 2, 2023, 7:46 PM IST

1
1

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ 'راہل گاندھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نہ صرف حزب مخالف کا چہرہ ہوں گے بلکہ وزیر اعظم کے امیدوار بھی ہوں گے۔‘‘ میڈیا سے بات چیت کے دوران کمل ناتھ نے کنیا کماری سے کشمیر تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی قیادت کرنے پر راہل گاندھی کی ستائش کی۔ Former CM Kamal nath on Rahul Gandhi

کمل ناتھ نے کہا کہ ’گاندھی خاندان کے علاوہ کسی اور خاندان نے ملک کے لئے اتنی قربانیاں نہیں دی ہیں۔ راہل گاندھی اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے بلکہ ملک کے لوگوں کے لیے کرتے ہیں جو کسی کو بھی اقتدار پر بٹھاتے ہیں۔‘ کمل ناتھ نے مزید کہا کہ ’پارٹی کو دھوکہ دینے کے بعد پارٹی میں غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مستقبل میں جیوترادتیہ سندھیا کی پارٹی میں واپسی کا کوئی امکان ہے؟ اس پر کمل ناتھ نے کہا کہ ’’میں کسی شخص پر تبصرہ نہیں کروں گا بلکہ ان غداروں پر تبصرہ کروں گا جنہوں نے پارٹی کو دھوکہ دیا۔ اپنے کارکنان کا اعتماد توڑا پارٹی میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں۔‘‘ Kamal nath on Madhya Pradesh Assembly Election

بھارتیہ جنتا پارٹی کسی بھی وزیر اعلیٰ کو تبدیل کر سکتی ہے؟‘‘ اس پر انہوں نے کہا کہ ’کانگریس کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ لوگوں نے ریاست میں کانگریس کو منتخب کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔‘‘ کمل ناتھ نے یہ بھی کہا کہ ’’اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں پارٹی میں تبدیلی کی پہل کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ریاست میں جلد کانگریس کی حکومت بننے والی ہے۔‘‘ کمل ناتھ کے مطابق ریاست میں 2023 میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو کسانوں کے قرضہ معافی کے لیے شروع کی گئی اسکیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔ دراصل 2018 کے انتخابی منشور میں کسانوں کے قرضہ معافی کا ذکر کیا گیا تھا اور 2020 میں حکومت گرنے کے باوجود کمل ناتھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اب تک 27 لاکھ کسانوں کے قرضہ معاف کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti on Bharat Jodo Yatra: محبوبہ مفتی نے کی بھارت جوڑو یاترا کی ستائش

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ اب ہماچل پردیش میں کانگریس کی واپسی سے پرجوش کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی ذریعے بند کی گئی کسانوں کی قرضہ معاف اسکیم کانگریس اقتدار میں آتے ہی شروع کرے گی۔‘‘

لوک سبھا انتخابات اور ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ریاستی پولیس پارٹی پر جوش میں نظر آرہی ہے۔ تو وہی انتخابات میں کامیابی کے بعد کانگریس کس طرح سے اپنے کاموں کو انجام دے گی؟ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details