اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی پارول کانگریس میں شامل - واں ماہ ستمبر میں انتخابات۔

خیال کیا جارہا ہے کہ پارول ساہو اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کے طور پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی رہنما گووند راجپوت کو چیلنج پیش کریں گی۔

congress
congress

By

Published : Sep 18, 2020, 1:02 PM IST

مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ایم ایل اے پارول ساہو نے آج یہاں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

محترمہ ساہو ضلع ساگر کے حلقہ سرخی سے رکن اسمبلی رہی ہیں اور خیال کیا جارہاہے کہ وہ سرخی اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کے طور پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی رہنما گووند راجپوت کو چیلنج پیش کریں گی۔

مدھیہ پردیش میں 27 اسمبلی نشستوں پر رواں ماہ میں انتخابات ہونے ہیں، حال ہی میں کورونا وائرس کے شروعاتی دنوں میں ریاست میں کمل ناتھ کی سرکار گرنے کے بعد شیو راج سنگھ چوہان مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ملک بھر میں کورونا کے 96 ہزار نئے کیسز
مودی اور راجناتھ کے بیانات میں اتنا تضاد کیوں؟
ہرسمرت کور کا استعفی: این ڈی اے میں ٹوٹ کے آثار

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بقییہ 27 اسمبلی نشستوں پر کون سے پارٹی کا امیدوار جیت حاصل کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details