ریاست مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل کے درمیان گورنر لال جی ٹنڈن نے کہا ہے کہ 'کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ کرانا چاہئے۔ گورنر کے خطاب کے فورا بعد ہی وزیراعلی کمل ناتھ کو فلور ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
مدھیہ پردیش: بجٹ اجلاس سے قبل فلور ٹیسٹ کا حکم
بجٹ اجلاس کے پہلے دن کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ گورنر لال جی ٹنڈن نے یہ بات وزیراعلی کمل ناتھ کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا۔
مدھیہ پردیش: کمل ناتھ حکومت کو فلور ٹیسٹ کروانا ہوگا
گورنر نے یہ بات ایک خط کے ذریعہ کہی ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن یعنی 16 مارچ کو کمل ناتھ حکومت اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کروائے گی۔ جس کے بعد کانگریس حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 'بی جے پی نے حال ہی میں کمل ناتھ حکومت کے فلور ٹیسٹ کے بارے میں گورنر سے بات کی تھی۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کی ترجمان شوبھا اوجھا نے اسے محض ایک مذاق قرار دیا۔
Last Updated : Mar 15, 2020, 8:37 AM IST