اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: فلور ٹیسٹ میں بی جے پی کو دھچکا - ہنگامہ آرائی

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گذشتہ روز اسمبلی مانسون سیشن میں جم کر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ لیکن خاص بات یہ رہی حکومت کو کمزور کرنے والی جماعت کے دو ارکین نے ہی کانگریس حکومت کے بل کی حمایت کردی۔

مدھیہ پردیش: فلور ٹیسٹ میں بی جے پی کو جھٹکا

By

Published : Jul 25, 2019, 9:50 AM IST

کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی ایس حکومت کے گرنے کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس کی حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا الزام بی جے پی پر لگایا جا رہا ہے۔

اسمبلی سیشن کے دوران حزب اختلاف کے ذریعے لگاتار فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔

مدھیہ پردیش: فلور ٹیسٹ میں بی جے پی کو جھٹکا

بعد ازیں شام کے وقت اسمبلی میں کریمنل لاء اور ہجومی تشدد پر بل پیش کیا گیا جس پر ووٹنگ کے دوران بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔

حکومت کے ذریعے پیش کردہ بل کی حمایت میں 122 جبکہ بل کے خلاف صفر ووٹ ڈالے گئے۔

وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے نام نارائن ترپاٹھی اور شرد کول بتائے ہیں۔

کمل ناتھ نے کہا کہ 'کانگریس کی حمایت سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، آزاد امیدوار اور بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی نے بھی کی۔

اس فلور ٹیسٹ میں کانگریس نے خود کو ثابت کر کے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details