اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: پروازوں میں تاخیر - خراب موسم

خراب موسم کی وجہ سے شمالی بھارت میں کہرے اور دھند کی وجہ سے پرازوں میں 50 منٹوں کی تاخیر کی گئی۔

flight delayed in indore
flight delayed in indore

By

Published : Jan 2, 2020, 2:37 PM IST

پورے بھارت میں گھنی دھند اور کہرے کی وجہ سے ٹرینوں، پروازوں اور گاڑیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی موسم خراب ہے، جس کی وجہ سے اندور سے دہلی اور ممبئی جانے والی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

اندور سے دہلی آنے والی انڈیگو کی پرواز 6 ای 6013 کی اڑان میں 50 منٹز کی تاخیر ہوئی جبکہ ایک دوسری انڈیگو فلائٹ 6 ای 655 جو ممبئی کی طرف اڑان بھر رہی تھی، اس نے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اُڑان بھری۔

اندور سے دہلی جانے والی ایئر ایشیا کی پرواز آئی 5 753 کی اڑان میں بھی ایک گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

اںڈین میٹرولاجیکل ڈپارٹمینٹ کے مطابق اندور میں 5 جنوری تک گہرا کہرا رہے گا، اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی پروازوں میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

اندور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیئس اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details