مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے شاہ پور تھانہ علاقے میں کل دیر رات بھنڈارا کھاکر لوٹ رہے جیپ میں سوار لوگوں کو ریوا-مرزا پور راستے پر کھٹکری کے نزدیک ایک ٹکر نے ٹکر ماردی۔ حادثے میں دو لوگ آشیش پٹیل (22) اور رجنیش (26) موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ شری لال پٹیل (35) کی ہنومنا میں اور اندردیو پٹیل (30) اور امیت پٹیل (29) ریوا کے سنجے گاندھی اسمرتی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے۔
ٹرک ۔ جیپ میں ٹکر، پانچ افراد ہلاک - ریوا سڑک حادثہ
مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے شاہ پور تھانہ علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے جیپ میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور ایک دیگر شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

jeep_truck collision in MP
حادثے میں شدید طورپر زخمی ایک دیگر شخص کا علاج ریوا کے سنجے گاندھی اسمرتی اسپتال میں چل رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جیپ میں سوار سبھی لوگ کھٹکری کے نزدیک دیورا گاؤں کے رہنے والے ہیں،جو بھنڈارا کھاکر اپنے گاؤں واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔