بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے 5 مسلم کھلاڑیوں نے کولکاتا میں منعقد ہوئے تائیکانڈو نیشنل اوپن چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 2 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر ملک و ملت کا نام روشن کیا۔اس موقع پر تمغہ یافتہ کھلاڑیوں کے کوچ سید شاداب حسین نے بتایا کہ ہم لمبے وقت سے بھوپال میں تائیکانڈو کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ جب ہمیں کولکاتا میں تائیکانڈو اوپن چیمپئن شپ میں جانے کا موقع ملا تو ہمارے کھلاڑیوں نے اس کے لئے بہت محنت کی۔
انہوں نے کہاکہ کولکاتامیں منعقدہ چیمپئن شپ کے لئے ملک کی تقریبا سبھی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں حصہ لیا۔ لیکن ہمارے بھوپال کے ان پانچ کھلاڑیوں نے چمپئن شپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ان مقابلوں میں وزن کے حساب سے دو کھلاڑی آپس میں مقابلہ کرتے ہیں۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں قد معنی نہیں رکھتا ہے بلکہ ان کی عمر اور وزن کے حساب سے مقابلے ہوتے ہیں۔