اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کی دستک، چار مریضوں کی شناخت - کورونا وائرس نے اب ریاست مدھیہ پردیش میں بھی دستک دے دی

کورونا وائرس نے اب ریاست مدھیہ پردیش میں بھی دستک دے دی ہے، ریاست میں پہلی بار جبلپور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کی دستک
مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کی دستک

By

Published : Mar 21, 2020, 3:16 PM IST

یہاں جرمنی اور دبئی سے لوٹے چار لوگوں کی طبی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، ان میں سے تین افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

چاروں افراد کو میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے، اس کی تصدیق محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری پلوی جین گوند نے کی۔

انہوں نے بتایا کی چاروں مریض انفیکشن کے پہلے مرحلے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل جمعرات کے روز چاروں افراد کی جانچ کی گئی تھی کیونکہ اب جبلپور میڈیکل کالج کی لیباریٹری میں کورونا وائرس کی جانچ کا انتظام ہے۔

اس لیے اندرون 24 گھنٹے میں چاروں مریضوں کی جانچ رپورٹ سامنے آگئی۔

فی الحال انتظامیہ اب متاثرہ افراد کے اہلخانہ اور ان سے مل چکے افراد کی بھی جانچ کر آرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details