اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کا یک روزہ اسمبلی اجلاس شروع

ریاست مدھیہ پردیش کے اسمبلی اجلاس میں محض 57 ارکان کو شریک ہونے کی اجازت دی گئی ہے بقیہ افراد آن لائن شرکت کریں گے۔

مدھیہ پردیش اسمبلی میں مانسون اجلاس شروع
مدھیہ پردیش اسمبلی میں مانسون اجلاس شروع

By

Published : Sep 21, 2020, 11:38 AM IST

کورونا وائرس کی وبا کے سبب اسمبلی میں سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے درمیان میں ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وہیں 145 ارکان اسمبلی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

مدھیہ پردیش اسمبلی میں مانسون اجلاس شروع

اس کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ، وزرا اور قانون سازوں کے این آئی سی مرکز میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسمبلی اجلاس کے دوران کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ کےگذشتہ روز زیر اہتمام دیر شام پروٹیم اسپیکر رامشور شرما اور کانگریس پارٹی کے چیف وہپ گووند سنگھ کے ساتھ اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری اے پی سنگھ نے ایوان کے کاموں کا جائزہ لیا تھا۔

وہیں شرما نے اجلاس کے انتظامات اور مختلف اضلاع کے کلکٹر دفاتر سے این آئی سی میں شامل ممبروں کے انتظامات کا مشاہدہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:'حکومت نے کسانوں کی موت کے فرمان پر دستخط کیا ہے'

ملک کی پارلیمنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اراکین اسمبلی ایوان میں آن لائن اجلاس میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

یہ اجلاس سہہ روزہ ہے، جو 21 ستمبر سے شروع ہوگا 23 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details