اردو

urdu

ETV Bharat / state

First G20 Working Group Meeting کھجوراہو میں آج سے جی 20 ورکنگ گروپ کا اجلاس - جی20 کا کلچر ورکنگ گروپ کا یہ پہلا اجلاس

جی 20 کا کلچر ورکنگ گروپ کا یہ پہلا اجلاس آج سے کھجوراہو میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس 22 سے 25 فروری تک منعقد ہونا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 22, 2023, 12:19 PM IST

کھجوراہو:مدھیہ پردیش کے شہر کھجوراہو میں آج سے جی-20 کے کلچر ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ منعقد ہوگی۔ مقامی مہاراجہ چھترسال کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی یہ میٹنگ 25 فروری تک جاری رہے گی۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ کھجوراہو میں شروع ہونے والی میٹنگ میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مقامی ممبر پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وشنودت شرما بھی آج سے موجود ہوں گے۔

ثقافت، سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ، مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وریندر کمار اور وزیر مملکت برائے ثقافت میناکشی لیکھی، 'ری (ایڈ) ڈریس' کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ جی20 کا یہ پہلا اجلاس آج سے کھجوراہو میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس 22 سے 25 فروری تک منعقد ہونا ہے۔ اس سے قبل جی-20 کے ملک اور دنیا سے آئے نمائندوں کے استقبال کے لیے تاریخی ورثے کے مقام کھجوراہو میں تہوار کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں نے کل رات مختلف مقامات پر رنگولیاں بنائیں اور چراغاں کیا۔ پورے کھجوراہو اور تاریخی مندروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ دوسری جانب آر بی آئی نے بتایا کہ جی20 ممالک کے مسافر اب یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details