اردو

urdu

ETV Bharat / state

ساگر: میڈیکل اسٹور میں آتشزدگی - رہواسی علاقے میں افراتفری کا ماحول

ضلع ساگر کے تھانہ بینا کے پشپ ویہار کالونی میں واقع ایک میڈیکل اسٹور میں آج اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد رہواسی علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔

ساگر: میڈیکل اسٹور میں آتشزدگی
ساگر: میڈیکل اسٹور میں آتشزدگی

By

Published : Nov 16, 2020, 11:08 AM IST

ریاست مدھیہ پردییش میں ضلع ساگر کے تھانہ بینا کے پشپ ویہار کالونی میں واقع ایک میڈیکل اسٹور میں آج اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد رہواسی علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔

معاملے کو دیکھتے ہوئے رہواسی علاقے کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔

وہیں رہواسی کے لوگوں نے فائر بریگیڈ عملے پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بنا پانی کے ہی فائر بریگیڈ کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا تھا۔ حالانکہ کچھ دیر بعد دوسری فائر بریگیڈ کی گاڑی پہچی تب جا کر آگ پر قابو پایا جا سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details