اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلائی ووڈ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان - Plywood factory news

ضلع دھار کے ایک پلائی ووڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

پلائی ووڈ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان
پلائی ووڈ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

By

Published : Jun 11, 2020, 12:01 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کے صنعتی قصبہ پتھم پور کے سیکٹر 3 میں واقع ایک پلائی ووڈ بنانے والی فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ لگ گئی، فیکٹری میں رکھا ہوا پلائی ووڈ مکمل طور پر جل کر خاک ہو گیا، آگ اتنی شدید تھی کہ دور سے ہی اس کی لپٹیں دکھائی دے رہی تھی۔

آگ کی اطلاع پر پتھم پور پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، مانپور، دھار اور اندور کی فائر بریگیڈ کی 4 ٹیموں نے پلائیووڈ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا، فیکٹری میں لگی آگ کی وجہ کیا تھی؟ ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
حالانکہ ریوا پلائیوڈ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے دیر رات تک بہت مشکت کرنی پڑی، وہیں پلائیووڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details