ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے مجاہد آزادی سعادت خان کے مزار پر گزشتہ رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد شہید سعادت خان کے کنبے کے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ شرپسندوں کی حرکتیں ہیں۔
تحریک آزادی میں ہزاروں لوگوں نے اپنی جانوں کو نثار کر دیا ایسے ہی مالوہ کے عظیم مجاہد آزادی، شہید سعادت خان کی تاریخ ہے، جنہوں نے 1857 کے غدر میں انگریزوں کے خلاف آزادی کے لیے بغاوت کی تھی۔
انگریزوں نے انہیں پکڑ کر شہید کردیا تھا شہید سعادت خان کا مزار اندور شہر میں موجود ہیں جہاں گزشتہ رات شہید سعادت خان کے مزار پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔