اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: سابق کانگریس وزیر سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج - ویڈیوگرافی کی بنیاد پر مقدمہ

پولیس نے بغیر کسی اجازت کے تحریک کرنے کی وجہ سے دفعہ 188 کے تحت سابق وزیر رکن اسمبلی جیتو پٹواری، سابق رکن اسمبلی انتر سنگھ دربار، ضلع صدر سداشیو یادو سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اندور: سابق کانگریس وزیر سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج
اندور: سابق کانگریس وزیر سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Jan 16, 2021, 5:41 PM IST

مرکز کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کانگریس ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش میں اندور کے تیجاجی نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں بھی کانگریس کے ذریعہ ایک تحریک کی گئی۔

اندور: سابق کانگریس وزیر سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج

اس تحریک میں کانگریس رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی لیکن اس پورے معاملے میں پولیس نے سابق رکن اسمبلی، سابق کانگریس وزیر سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دراصل پولیس نے بغیر کسی اجازت کے تحریک کرنے کی وجہ سے دفعہ 188 کے تحت سابق وزیر رکن اسمبلی جیتو پٹواری، سابق رکن اسمبلی انتر سنگھ دربار، ضلع صدر سداشیو یادو سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اس معاملے میں دفعہ 141 کے تحت بغیر اجازت روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کانگریس رہنماؤں نے بھی چکہ جام کرنے کی کوشش کی۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کی شروعات

بتادیں کہ اس پورے واقعے میں پولیس نے ویڈیو گرافی بھی کی تھی اور اسی ویڈیوگرافی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details