اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: دگ وجے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج - بھوپال کرائم برانچ

بھوپال کرائم برانچ نے پیر کو کانگریس کے رہنما دگ وجیہ سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔'

بھوپال: دگ وجے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج
بھوپال: دگ وجے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Jun 15, 2020, 12:17 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی فیک ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'بھوپال کرائم برانچ نے پیر کو کانگریس کے رہنما دگ وجیہ سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر شیئر کردہ فیک ویڈیو کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔'

سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 465، 501 اور 500 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی نے پہلے ہی انتباہ دیا تھا کہ فیک ویڈیو شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 'آئندہ راجیہ سبھا انتخابات میں سنگھ کانگریس کے امیدوار ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details