اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں بی یو ایم ایس ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر کی لاپرواہی کے سبب ایک نوزائیدہ بچے کی بینائی چلی گئی۔ ڈاکٹر کی اس لاپرواہی کے خلاف گارجین نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ الزام ہے کہ یونانی ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کے دوران مبینہ طور پر لاپرواہی سے کام لیا جس کے بعد نوزائیدہ بچے کی آنکھوں کی روشنی بری طرح سے متاثر ہوئی۔
اس معاملہ میں ایڈووکیٹ حسیب قاضی نے بتایا کہ ایک بی یو یو ایم ایس ڈاکٹر نے الیوپیٹھی طریقے سے ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کروائی جبکہ اس ڈاکٹر کو یہ اختیار ہی نہیں تھا۔ اس کے باوجود اُس نے سیدوالہ ہسپتال میں حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کروائی جس سے نوزائیدہ بچے کی آنکھوں کی روشنی بری طرح متاثر ہوئی۔ اُس بچے کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی۔ معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔