اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو جلد پُر کریں'

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے داخلہ، ریونیو، تعمیرات عامہ، جیل، تعلیم اور دیگر محکموں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے عمل کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دی۔

madhya pradesh chief minister shivraj singh chouhan
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان

By

Published : Sep 23, 2020, 5:14 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ٹیچروں کی تقریباً 20 ہزار اور دیگر محکموں کی تقریباً 10 ہزار آسامیوں کو ملا کر کل 30 ہزار عہدوں کے لیے تقرری ہونے کا اندازہ ہے۔

وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں مسٹر چوہان نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے باآسانی انعقاد کے لیے محکموں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا عمل مکمل کیا جانا چاہئے۔

اس ضمن میں پروفیشنل امتحان بورڈ، پبلک سروس کمیشن اور ڈیپارٹمنٹل سطح پر ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے محکمہ جاتی سطح پر آسامیوں کی تقرری کا جائزہ لینے اور مکمل عمل کو اپنانے کی بھی ہدایت دی۔

مسٹر چوہان نے کہا کہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں ضروری قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ عمل مکمل کیا جانا چاہئے۔

ایک اندازے کے مطابق، پی ای بی آنے والے مہینوں میں تقریبا 10 ہزار آسامیوں کے لیے امتحانات منعقد کرے گی۔ ان پوسٹوں میں محکمہ داخلہ کے تحت پولیس کانسٹیبل کی 3272 پوسٹیں، رورل ایگریکلچرل ایکسٹنشن آفیسر اور کسانوں کی بہبود اور محکمہ زراعت ڈویلپمنٹ میں سینئر زرعی ترقیاتی افسر کی 863 پوسٹیں، محکمہ داخلہ میں کانسٹیبل ریڈیو کیڈر کی 493 پوسٹیں، ریونیو انسپکٹر کی 372 پوسٹیں، مہارت نظامت میں آئی ٹی آئی ٹریننگ آفیسر کے 302 عہدوں پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ مختلف محکموں میں شارٹ ہینڈ، اسسٹنٹ گریڈ -3، اسٹینو ٹائپسٹ، اسٹینوگرافر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، شماریات آفیسر اور چوکیدار، وارڈ بوائے، کلینر، واٹر مین کُک جیسے عہدوں پر مختلف محکموں میں بھرتی کی جائیں گی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ پرائمری اسکول ٹیچر کا اہلیت ٹیسٹ دسمبر 2020 میں تجویز کیا گیا ہے۔ فی الحال، پی ای بی کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، مویشی پروروی کے محکمہ اور محکمہ زراعت کے مختلف امتحانات کے انعقاد کے لیے بھی تیاریاں جاری ہیں۔

یہ امتحانات تعلیمی سیشن کے مطابق اکتوبر اور نومبر 2020 میں تجویز کیے جاتے ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس برس صرف اساتذہ کے لیے 6.57 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

چیف سیکریٹری اقبال سنگھ بینس، زراعت پروڈکشن کمشنر کےکے سنگھ، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری منیش راستوگی، رابطہ عامہ کے کمشنر ڈاکٹر دودام کھڑے اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details