ضلع ہسپتال کے کیمپس کے تحت سی ایم ایچ او دفتر بلڈنگ، منچوری پرشکچھن، ٹی بی ہسپتال کی بلڈنگ میں چوری کی بجلی استعمال کی جارہی تھی۔ یہاں پر لائن کو سیدھے جوڑکر کنیکشن لے لیا گیا تھا۔
بجلی کمپنی کی ٹیم نے جانچ کی تو انہیں نظر آیا کہ چار بلڈنگوں میں ڈائریکٹ کنیکشن لیکر بجلی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
ڈپٹی جنرل مینیجر انکر مشرا نے سی ایم ایچ او ڈاکٹر دنیش کوشل کو 52 لاکھ روپیے کے جرمانے کا نوٹس دے دیا ہے اور انہوں نے بجلی بل جمع کرنے کے لیے پیر تک مہلت دی ہے۔
بجلی بل جمع نہیں ہوا تو کنیکشن کاٹنے کی بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔