اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کسانو کو فصل کا معاؤضہ دیا گیا' - وزیر اعلی شیوراج سنگھ

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی نے کہا کہ 30 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 15 کروڑ سے زیادہ کی راحت کی رقم پہنچائیں گئی۔ اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسانوں کو ان کی فصل کا نقصان پورا کیا۔

Shivraj Singh Chauhan
شیوراج سنگھ چوہان

By

Published : Mar 25, 2021, 3:59 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کو راحت دیتے ہوئے ان کے کھاتوں میں ان کی خراب ہوئی سویابین کی فصل کے نقصان کا معاوضہ دیا۔

شیوراج سنگھ چوہان

اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'ہم نے تیس لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں پندرہ سو کروڑ سے زیادہ کی رقم ڈالی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'پہلے بھی ہم نے کسانوں کے کھاتے میں ان کی فصل کے نقصان کا معاؤضہ دیا تھا اور ایک بار پندرہ سو پچاس کروڑ اور ایک بار 130 کروڑ روپے ڈالے تھے۔ کل ملا کر اب تک تین سو 80 کروڑ روپے کسانوں کو راحت کے طور پر رقم تقسیم کی گئی ہے۔ وزیراعلی کلیان اسکیم کے تحت 340 کروڑوں روپیہ بھی کسانوں کو دیا گیا ہے۔ وہیں کسانوں سے تعلق رکھنے والے وینڈروں کو 10-10 ہزار روپے ان کے کاروبار چلانے کے لیے مدد کے بطور دیے گئے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: استاد شاعر ظفر صہبائی سے خاص گفتگو

انہوں نے کہا یہ آتم نربھر مدھیہ پردیش ہے جہاں کسانوں کو ان کی فصلوں کے نقصان کا پیسہ ملتا ہے اور لوگوں کو روزگار کے لئے بھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details