اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: عاۤپ اور کسان تنظیموں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج - مدھیہ پردیش نیوز

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ذریعے دی گئی بھارت بند کی کال میں کسانوں کی حمایت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا۔ ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ آج جہاں کسانوں نے بھوپال کے ایک علاقے میں چکہ جام کر احتجاج درج کروایا تو وہیں اس قوانین کے خلاف عام آدمی پارٹی بھی کسانوں کے ساتھ نظر آئی۔

farmers protest against new farm laws in bhopal
عاۤپ سمیت کسان تنظیموں نے زراعتی قوانین کے خلاف احتجاج کیا

By

Published : Dec 8, 2020, 8:28 PM IST

عام آدمی پارٹی نے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کسان قدرت کی طرف سے آئی آفت کو تو جھیل سکتا ہے، مگر ہمارے ملک کے لیڈران کے ذریعے بنائے گئے کسان مخالف پالیسیوں سے ہمیشہ پریشان ہوتا آیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کسانوں کے لئے بہت سے وعدے کئے تھے پر ہر وعدے کی طرح مودی جی کا کسانوں کا کو کیا گیا وعدہ بھی جملہ ثابت ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

کسانوں کے ذریعے کئے جارہے مطالبات

1۔ کسانوں کے پھل، سبزی اور دودھ کو صحیح قیمتوں پر خریداری کی جائے۔

2۔ ملک کے کسانوں کے ہر طرح کے قرضے معاف کئے جائے۔

3۔ نیشنل گرین ٹریبیونل ایکٹ کے تحت کسانوں کے ٹریکٹر، پمپ اور کسانوں کے کسانی میں کام آنے والے ڈیزل انجن کو این ٹک کاروں کی طرح دیکھا جائے۔

4۔ وزیراعظم فصل بیمہ نہ اسکیم کے تحت بیمہ کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے اس اسکیم میں بدلآ کیا جائے۔

5۔ کسانوں کو سچائی کے لئے مفت بجلی فراہم کی جائے۔

6۔ کھیتی میں کام آنے والی سبھی اشیاء کو جی ایس ٹی سے آزاد کیا جائے۔

7۔ کسانوں کی پریشانیوں پر ضروری کیبینٹ بلا کر ان کی پریشانیوں کا حل نکالا جائے۔

زراعتی قوانین کے خلاف احتجاج

مزید پڑھیں:

زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا مختلف ریاستوں میں اثر

عام آدمی پارٹی اور کسانوں نے اپنے مطالبات کے ساتھ اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ اب عام آدمی پارٹی کسانوں کے ساتھ پورے صوبے میں کہیں نہ کہیں روزانہ احتجاج کر اس قوانین کی مخالفت کرتی نظر آئیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details