اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کے ساتھ سیاسی رہنما بھی سڑکوں پر اتر آئے - urdu news

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان رہنماؤں کی جانب سے ملک بھر میں آج 12 تا 3 بجے شام تک چکہ جام کیا گیا، اسی ضمن میں مالوہ نیماڈ کے کسانوں نے بھی حکومت کے خلاف چکہ جام کیا اور جم کر نعرے بازی کی، ساتھ ہی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

کسانوں کے ساتھ سیاسی رہنما بھی سڑکوں پر اترے
کسانوں کے ساتھ سیاسی رہنما بھی سڑکوں پر اترے

By

Published : Feb 6, 2021, 8:05 PM IST

مدھیہ پردیش کے مالوہ کی سڑکوں پر زرعی قانون کے خلاف کسان اور سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کسان رہنماؤں کی جانب سے ملک بھر میں 12 تا 3 بجے شام تک چکا جام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی حمایت میں آج مالوہ نیماڈ کے کسانوں کے ساتھ سیاسی پارٹیاں اور سماجی تنظیم نے مشترکہ طور پر چکا جام کیا اور حکومت کے خالف جم کر نعرے بازی کی۔

ویڈیو

چکا جام کے دوران کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی قوانی کو جلد از جلد واپس لیا جائے نہیں تو احتجاج جاری رہےگا
مزید پڑھیں:

بھوپال: عارف مسعود کی قیادت میں احتجاج

واضح رہے کہ مدھیہ پردیس کے صنعتی شہر اندور اور مالوہ کے کسان اور سماجی تنظیم مشترکہ طور پر زرعی قانون کے خلاف 73 روز سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details