اردو

urdu

By

Published : Jun 13, 2021, 1:52 PM IST

ETV Bharat / state

ریت مافیا اور محکمہ جنگلات کے درمیان فائرنگ میں کسان کی موت

ضلع مورینا میں محکمہ جنگلات اور ریت مافیایوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک کسان کی موت ہوگئی۔

ریت مافیا اور محکمہ جنگلات کے درمیان فائرنگ میں کسان کی موت
ریت مافیا اور محکمہ جنگلات کے درمیان فائرنگ میں کسان کی موت

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں محکمہ جنگلات اور ریت مافیایوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک کسان کی موت ہوگئی۔

دراصل ریت مافیا چمبل ندی سے غیر قانونی ریت بھرکر ٹریکٹر میں سوار تھے جب محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اسے روکنے کی کوشش کی تو پولیس کو دیکھ کر ٹریکٹر ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی پھر دونوں اطراف سے فائرنگ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ایک کسان کی موت ہوگئی۔

ریت مافیا اور محکمہ جنگلات کے درمیان فائرنگ میں کسان کی موت

گاؤں والوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد 'محکمہ جنگلات' کے 9 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کسان کی موت سے ناراض گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ گاؤں والوں کے ہنگامے سے خوفزدہ ہوکر محکمہ جنگلات کی ٹیم کار چھوڑ کر بھاگ گئی۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مورینا سے ناگرا کے لئے اضافی پولیس فورس بھیج دی گئی ہے اور انتظامیہ کے اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔

کسان مہاویر سنگھ تومر کو اس وقت گولی لگ گئی جب وہ صبح کے وقت بیت الخلاء کے لیے جارہے تھے۔ اسی وقت محکمہ جنگلات کی ٹیم غیر قانونی ریت لے جانے والے ٹریکٹر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی جس میں کسان کو گولی لگ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details