مدھیہ پردیشں میں 3 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تشہیری مہم زور و شور سے چلائی جارہی ہیں۔اسی سلسلے میں بی جے پی کے رہنماء جیوترادتیہ سندھیا کھنڈوا ضلع کے موندی میں ایک جلسہ عام میں شریک ہونے آئے تھے، لیکن یہاں ایک بزرگ کسان کی موت ہوجانے سے سنسنی پھیل گئی۔
اطلاع کے مطابق بزرگ کسان کی کرسی پر بیٹھے- بیٹھے ہی موت ہوگئی۔موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا جارہا ہے۔
اتاود گاوں سے آئے 70 برس کے کسان جیون سنگھ جلسے میں پیچھے ایک کرسی پر بیٹھے تھے۔ موت کی خبر پھیلتے ہی ریلی میں موجود لوگوں نے ہنگامہ شروع کردیا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔
سندھیا کے انتخابی جلسہ میں کسان کی موت سندھیا کی تقریر سے پہلے ان کی موت کی خبر پھیلنے پر جلسے میں ہنگامہ مچ گیا ۔سندھیا نے تقریر سے پہلے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 3 نومبر کو 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اور 10 نومبر کو اس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔وہیں ضمنی انتخابات کو دیکھتے ہوئے ریاست میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاست کا ماحول گرم ہوگیا ہے۔