اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haider Bayabani Passes Away: حیدر بیابانی کے انتقال سے ’ادب اطفال‘ کو ناقابل تلافی نقصان - حیدر بیابانی کے انتقال سے اردو دنیا کا نقصان

ممتاز اردو شاعر و ادیب اور ادب اطفال کی دنیا میں اپنی نمایاں حیدر بیابانی کئی دنوں کی علالت کے بعد آج دار فانی سے رخصت کرگئے Haider Bayabani Passes Away۔ ادیبوں نے حیدر بیابانی کے سانحہ ارتحال کو ادب اطفال کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

حیدر بیابانی کا انتقال
حیدر بیابانی کا انتقال

By

Published : Jan 20, 2022, 2:32 PM IST

Updated : Jan 20, 2022, 4:45 PM IST

مدھیہ پردیش کے اردو ادیبوں نے معروف اردو شاعر و ادیب Haider Bayabani Passes Away حیدر بیابانی کے سانحہ ارتحال کو ادب اطفال کےلیے نا قابل تلافی نقصان سے تعبیر کیا۔ حیدر بیابانی نے اپنی 74 سالہ زندگی میں 50 برس سے زائد کا عرصہ ادب اطفال کے لیے وقف کردیا تھا۔ ادب اطفال پر ان کے ذریعہ لکھی گئی نظمیں بھارت و پاکستان کے اسکولوں میں نصاب کا حصہ ہیں۔

حیدر بیابانی کے انتقال سے ’ادب اطفال‘ کو ناقابل تلافی نقصان

حیدر بیابانی کچھ عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہا۔ حیدر بیابانی کی ولادت یکم جولائی 1968 کو مہاراشٹر کے تاریخی شہر اچلپور کے کرج گاؤں میں ہوئی تھی جبکہ ان کا انتقال بھی آبائی مقام اچلپور میں ہوا۔

ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اترپردیش، بہار اور ہریانہ اردو اکادمیوں کی جانب سے با وقار اعزازات سے نوزا گیا۔

مزید پڑھیں:Haider Bayabani Passes Away: ادب اطفال کے اہم ستون حیدر بیابانی کا انتقال

واضح رہے کہ حیدر بیابانی کا رشتہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بھی رہا۔ ان کے فرزند قمر غوث بھوپال میں ای ٹی وی بھارت کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حیدر بیانی کے سانحہ ارتحال پر ای وی وی بھارت انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

Last Updated : Jan 20, 2022, 4:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details