ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کی تحصیل سیرونج کے ڈاکٹر سیفی سیرونجی کی پیدائش 1952 میں سیرونج کے ایک گاؤں مہوا کھیرا میں ہوئی، ان کے گھر کا نام رمضانی سیفی ہے۔
سیفی سیرونجی کے گھر کی ماحول کی بات کریں تو بچپن سے ہی انہوں نے گھر میں تعلیم کی کوئی روشنی نہیں دیکھی۔ ان کے مطابق ان کے نانا وہاں کے ڈاکو کہلاتے تھے۔
ان ہی سب وجہ سے سیفی سیرونجی نے کسی بھی طرح کی تعلیم حاصل نہیں کی، یہاں تک کہ وہ اسکول کے دروازے تک بھی نہیں پہنچ سکے اور جب روزگار کی بات آئی تو سیفی سیرونجی نے ایک بیڑی کے کارخانے میں ملازمت کر لی اور وہیں سے شروع ہوا ان کا ادبی سفر۔
سیفی سیرونجی جس بیڑی کے کارخانے میں کام کیا کرتے تھے، وہاں شعری نشستوں کا انعقاد کیا جاتا تھا۔ ان ہی سب ماحول کو دیکھ کر ان میں ادب کی جانب رغبت پیدا ہوئی اور بغیر کسی اسکول میں گئے سیفی سرونجی کی نظمیں، نعت اور غزلیں اخبارات اور رسالوں میں شائع ہونے لگے۔ جب لوگوں نے انہیں ڈگری حاصل کرنے کو کہا تو سیفی سیرونجی نے ادیب، ماہر اور کامل کا کورس پورا کر کے ایم اے کی ڈگری حاصل کرلی اور ایک اسکول میں سرکاری ٹیچر کے طور پر ان کی تقرری ہوگئی۔
جہاں سے پھر شروع ہوا، سیفی سیرونجی کے ادبی سفر۔ سیفی سیرونجی کی اب تک تقریباً 1500 غزلیں، سینکڑوں مضامین، 8 شعری مجموعے، متعدد افسانے، تنقیدی مضامین کی 8 کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 75 کتابیں بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔