ان کے انتقال سے علمی و ادبی حلقے کا ایک بڑا خسارہ ہوا۔ ان کے مداح ان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
راحت اندوری کا انتقال: شاعر انجم بارہ بنکوی سے خصوصی گفتگو
مشہور و معروف شاعر راحت اندوری کے انتقال سے ہر سو غم کا ماحول ہے۔ ان کا انتقال آج اندور کے اربندو ہسپتال میں ہو گیا۔
شاعر انجم بارہ بنکوی سے خاص گفتگو
ان کے انتقال پر شاعر انجم بارہ بنکوی سے ای ٹی وی بھارت نے خاص گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ناگہانی موت ادب کے لیے بڑا خسارہ ہے۔ جس کی کوئی بھرپائی نہیں ہو سکتی ہے۔'