اردو

urdu

ETV Bharat / state

انکم ٹیکس افسر بن کر تاجر کے ساتھ دھوکہ دہی کے پانچ ملزم گرفتار - انکم ٹیکس افسر بن کر تاجر کے ساتھ دھوکہ

مدھیہ پردیس کے گوالیار ضلع کے گھاٹی گاوں میں ایک صرافہ تاجر سے انکم ٹیکس افسر بن کر دھوکہ دہی کرنے والے پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس افسر بن کر تاجر کے ساتھ دھوکہ دہی کے پانچ ملزم گرفتار

By

Published : Oct 26, 2019, 3:03 PM IST

پولیس نے بتایا کہ ضلع کے موہنا کے رہنے والے کمل کشور سونی کی گھاٹی گاوں میں زیورات کی دکان ہے۔ جہاں 21 اکتوبرکو کچھ بدمعاش انکم ٹیکس افسر بن کر پہنچے اور دستاویزات کی جانچ کے بعد ملزمین نے سونی سے پانچ لاکھ روپے طلب کئے جس پر سونی نے انہیں پچا س ہزار روپے دے کر معاملہ کو رفع دفع کردیا۔ اس کے بعد بدمعاش وہاں سے چلے گئے۔ شبہ ہونے پر صرافہ تاجر نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس نے انکوائری کے بعد اس معاملے میں ملوث پانچ ملزمین ادیتیہ سونی‘ دیویکا سونی‘ جمی ککریجا‘ بھوپندر کشواہا اور اسماعیل خان کو کل گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمین میں سے ادیتیہ سونی صرافہ تاجر کا قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے جو اس دھوکہ دہی کا ماسٹر مائینڈ تھا۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details