اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ارکان اسمبلی کی مدد سے بی جے پی کو کیا گیا بے نقاب ' - پٹواری نے کہا بی جے پی کی سازش بےنقاب ہوی ہے

مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اعلی تعلیم جیتو پٹواری نے آج کہا کہ ہمارے تمام اراکین اسمبلی نے مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔

مبران اسمبلی کی مدد سے بی جے پی کو کیا گیا بے نقاب
مبران اسمبلی کی مدد سے بی جے پی کو کیا گیا بے نقاب

By

Published : Mar 5, 2020, 3:11 PM IST

ریاست کی کانگریس حکومت کو گرانے کی مبینہ سازش کے انکشاف کے ایک دن بعد ان کی رہائش گاہ پر مسٹر پٹواری نے میڈیا سے کہا کہ گزشتہ دو تین دنوں میں جو واقعات ہوئے، اس کی مکمل معلومات وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو تھی اور پورا عمل بی جے پی کو بے نقاب کرنے کے لئے تیار کیاگیا تھا۔ دہلی سے واپس آئے چھ اراکین اسمبلی سمیت تمام نے مل کر بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔

پٹواری نے کہا کہ ہمارے تمام رہنما متحد ہیں اور ریاستی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔ ریاست کی کانگریس حکومت صوبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے اور بی جے پی اس سازش میں لگی ہے کہ حکومت کو کس طرح پریشان کیا جائے۔ لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین نشستوں میں سے دو کانگریس کے قبضہ میں آئیں گی۔ پارٹی امیدواروں کا ہائی کمان فیصلہ کرے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

News

ABOUT THE AUTHOR

...view details