اردو

urdu

ETV Bharat / state

Expensive Goats on Display in Bhopal: بھوپال میں مہنگے بکروں کی نمائش

عیدالاضحیٰ کے نزدیک آتے ہی جہاں شہروں میں جانوروں کی خرید و فروخت بڑھ گئی ہے وہی مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بکروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ بکروں کی نمائش میں 210 کلو تک کے بکروں کی نمائش کی گئی جس کو خریدنے کے لیے مدھیہ پردیش کے علاوہ دوسرے صوبوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ Expensive Goats on Display in Bhopal

bhopali_bakre
15747866

By

Published : Jul 6, 2022, 9:35 AM IST


بھوپال:عید الاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کو ادا کرنے کے لیے قربانی کا فریضہ ادا کیا جاتا ہے۔ صاحبِ حیثیت لوگوں کے ذریعہ جانوروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے اور لوگ اپنی پسند کا جانور تلاش کرنے کے لیے دور دور کا سفر کرتے ہیں۔ خریداروں کے بیچ بھوپال کے بکرے بہت مقبول ہیں۔ خریداروں کو ایک ہی مقام پر مختلف نسل کے اچھے بکرے مل جائیں اس کے لیے بھوپال کے سکندریہ گراؤنڈ میں ہر سال بکروں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بکروں کی نمائش میں یوں تو ایک سے ایک بڑے خوبصورت بکروں کو پیش کیا گیا تھا لیکن جب ایک چھوٹی سی بچی اپنے بکرے کو لے کر پہنچی تو سبھی کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ یہ چھوٹا سا دیکھنے والا خوبصورت بکرا کشمیری نسل کا ہے۔ جس کا وزن 60 کلو ہے اور اس کا قد ڈھائی فٹ ہے۔ سبحان حسن اس بکرے کو پچھلے تین سالوں سے کھلا پلا رہی ہے اور پال رہی ہے۔ جب کہ اس سال اس بکرے کی قربانی کی جائے گی۔ Expensive Goats on Display in Bhopal

بھوپال میں مہنگے بکروں کی نمائش

یہ بھی پڑھیں:


بھوپال کے سکندریہ گراؤنڈ میں لگائی گئی بکروں کی نمائش میں بھوپالی، مالوی اور جمنا پاری بکروں کے ساتھ کوٹہ نسل کے بکرے بھی پیش کیے گئے ہیں۔ نمائش میں سب سے بڑا بکرا 210 کلو کا پیش کیا گیا۔ نمائش میں بکرے کے خریدار سب سے زیادہ ممبئی سے قربانی کے لیے بکرے لے گئے۔ خریدار جہاں بکروں کی نمائش سے خوش ہیں تو وہیں منتظمین اس بات سے خوش ہیں کہ ان کی کوشش سے بکروں کی شوقین ایک جگہ پر پسند کے بکرے مل جاتے ہیں اور انہیں ادھر ادھر بھٹکنا نہیں پڑتا ہے۔

بھوپال میں مہنگے بکروں کی نمائش
یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ بھوپال میں بکرے پالنے والے بڑی محنت سے ان بکروں کی پرورش کرتے ہیں جس میں یہ لوگ بکروں کو خوراک کے طور پر سبز چارے کے ساتھ ساتھ چنا، کاجو، بادام اور دودھ بھی روزانہ پلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان بکروں کا وزن 60 کلو سے لیکر 210 کلو تک ہو جاتا ہے اور ان کی قیمت بھی لاکھوں میں ہو جاتی ہے۔

بھوپال میں مہنگے بکروں کی نمائش

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details