اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کے موقع پر مجاہدین آزادی کی تصاویر کی نمائش - اردو نیوز مدھیہ پردیش

72 ویں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر ریٹائرڈ ڈی جی پی ایم ڈبلیو انصاری نے مجاہد آزادی کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس نمائش میں ایسی تصاویر موجود تھیں، جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔

exhibition of freedom fighters pictures on republic day in bhopal
یوم جمہوریہ کے موقع پر مجاہدین آزادی کی تصاویر کی نمائش

By

Published : Jan 26, 2021, 6:51 PM IST

72 ویں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر مجاہدین آزادی کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا، جس میں بڑی تعداد میں مجاہد آزادی کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ آج کی نمائش کا مقصد یہ تھا کہ لوگ اپنے حق کو پہچانیں۔ آئین کی حفاظت کریں اور ان مجاہد آزادی کو پہچانے، جنہوں نے اپنی جان دے کر ملک کو آزاد کرایا ہے تاکہ آنے والی نسل آزادی کی اہمیت کو سمجھے۔

آج کی اس نمائش میں شرکت کرنے آئے مہمان نے کہا کہ آج جس طرح کی نمائش لگائی گئی ہے وہ اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔ کیونکہ ابھی تک پورے بھارت میں اس طرح کا کلیکشن کہیں نہیں دیکھا گیا ہے، جو کہ ایم ڈبلیو انصاری کے پاس موجود ہے۔

مزید پڑھیں:

"یوم جمہوریہ" کی اہمیت پر خصوصی رپورٹ

آج جس طرح کی نمائش کا اہتمام کیا ہے وہ اپنے آپ میں خاص ہے کیونکہ یہ نمائش نہیں ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہت اہم ہے تاکہ ان میں بھی آزادی کا جذبہ قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details