بھوپال: دارالحکومت بھوپال میں کانگریس سے بغاوت کر کانگریس کے سینیئر لیڈر ناصر اسلام نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناصر اسلام نے یہ فیصلہ کانگریس پارٹی کے ذریعے رکن اسمبلی عارف عقیل کے بیٹے عاطف عقیل کو کانگریس کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے کی وجہ سے کیا ہے۔ جب ہم نے ناصر اسلام سے اس تعلق سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ میں پچھلے کئی سالوں سے شہر میں فلاحی کاموں کو انجام دے رہا ہوں اور ہر پارٹی کو میرے چہرے کی ضرورت تھی اور نیشنل پارٹیوں نے اس کے لیے مجھے دعوت بھی دی۔
انہوں نے کہا کانگریس چاہتی ہے کہ اس بار سازش کے تحت اقلیتی طبقے کی قیادت نہ ہو۔ لیکن وہیں اس شہر کا مزاج، شہر کا ساتھ اور نوجوانوں کے میرے ساتھ ہونے پر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر معاہدہ ہوگا تو شہر کی ترقی کی بنیاد پر ہوگا کہ ہمارے شہر میں فلائی اوور، اسکول، پارک، کھیل میدان، سڑک، پانی، بجلی اور روزگار کو لے کر تمام حالات کس طرح کے ہو گئے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اس بار انتخابات لڑ رہا ہوں اور یقینی طور پر مجھے میری عوام نے آگے لا کر کھڑا کیا ہے۔
اس سوال پر کہ کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ جو لوگ بغاوت کر رہے ہیں اگر وہ بغاوت نہیں کرتے ہیں تو انہیں پارٹی اقتدار میں آنے پر کہیں نہ کہیں ضرور کچھ عہدے فراہم کرے گی اس پر نہ ناصر اسلام نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے خود مجھے شمالی اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑنے کی بات کہی تھی اور یہ بات لگاتار کہتے رہیں تو اب میں ان پر کیسے یقین کروں کہ وہ کوئی عہدہ اقتدار میں آنے کے بعد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگوں نے میری نیت دیکھی ہے۔ اور میں میدان کے اندر محنت کر رہا ہوں اور جب نیت محنت اور جذبہ کی ہوتی ہے تو ایک ہمت الگ ہی ہوتی ہے۔