اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Shivraj Singh Chouhan On Communal Harmony: 'ہم تو آئیں گے جائیں گے، پر سماج میں بھائی چارہ برقرار رہنا چاہیے'

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان CM Shivraj Singh نے سبھی سے آپسی ہم آہنگی اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سماج کو توڑنے والوں کی کوششوں کو ناکام کرنا ہوگا۔ ہم تو آئیں گے جائیں گے پر سماج میں بھائی چارہ برقرار رہنا چاہیے۔ CM Shivraj Singh Chouhan On Communal Harmony

CM Shivraj Singh Chouhan On Communal Harmony: 'ہم تو آئیں گے جائیں گے، پر سماج میں بھائی چارہ برقرار رہنا چاہیے'
CM Shivraj Singh Chouhan On Communal Harmony: 'ہم تو آئیں گے جائیں گے، پر سماج میں بھائی چارہ برقرار رہنا چاہیے'

By

Published : May 25, 2022, 7:13 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد Communal Violence in Madhya Pradesh اور پتھراؤ کے کچھ واقعات پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سبھی سے آپسی ہم آہنگی اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل Ensure communal harmony کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سماج کو توڑنے والوں کی کوششوں کو ناکام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلی چوہان نے یہ بات بڑوانی اور راج گڑھ ضلع کے افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کے دوران کہی۔

CM Shivraj Singh Chouhan On Communal Harmony: 'ہم تو آئیں گے جائیں گے، پر سماج میں بھائی چارہ برقرار رہنا چاہیے'

اس دوران انہوں نے قانون و انتظام اور ترقیاتی اسکیم کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ہی افسران کو ضروری ہدایت دیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہمیں سماج کو توڑنے والوں کی کوششوں کو ناکام کرنا ہے۔ سبھی مذاہب اور ذاتوں کے لوگ ہمارے بھائی ہیں، ان میں کسی قسم کا فرق پیدا نہیں کرنا ہے۔ کچھ غیر سماجی عناصر ہیں، جو افواہ پھیلا کر سماج کو بانٹتے ہیں۔ انہیں پہچانے اور ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ان کے بہکاوے میں کسی کو نہیں آنے دینا ہے۔ CM Shivraj Singh Chouhan On Communal Harmony

انہوں نے کہا کہ دلت اور غریب دلت کی بات کیوں ہو؟ سب اپنے بھائی ہیں۔ انہوں نے میٹنگ میں شامل انتظامی افسران اور عوامی نمائندگان کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دیکھو اپن تو آئیں گے اور جائیں گے لیکن سماج تو یہی رہنے والا ہے۔ اگر اس میں دوری پیدا ہوگئی تو وہ سماج کے لیے یہ مہلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اتنا کہنا ہے کہ ایک سوشل مہم Social Campaign To Maintain Communal Harmony چلنا چاہیے اور گاؤں گاؤں میں جہاں ایسے واقعات ہوتے ہیں، اس پر میٹنگ ہونی چاہیے تاکہ اس طرح کا ماحول نہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں:Dargah For Communal Harmony in Barabanki: بارہ بنکی میں قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال درگاہ

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور عوامی نمائندگان آپسی ہم آہنگی Communal Harmony بنانے کے لیے دونوں فرقوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور سمجھائیں۔ اگر تھوڑی سی بات چیت ہو جائے گی تو لوگ سمجھ جائیں گے اور اس طرح کے واقعات بند ہو جائیں گے۔ اس سے ریاست میں امن و امان قائم رہے گا۔ CM Shivraj Singh Chouhan On Communal Harmony

ABOUT THE AUTHOR

...view details