اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پچانوے فیصد طلبا دینی تعلیم سے دور' - جمعیت علماء ہند

ریاست مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے دینی تعلیمی بیداری مہم کا اختتام ہوا اور اس موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 4, 2019, 6:33 PM IST

Updated : Apr 4, 2019, 8:50 PM IST

اس موقع پر جمعیت علمائے ہند مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری محمد کلیم نے ای ٹی وی بھارت بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمی بیداری مہم جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کی قیادت میں چلائی جا رہی تھی- جس کا آج اختتامی پروگرام منعقد کیا گیا-

متعلقہ ویڈیو


اس اختتامی پروگرام میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں مدارس کے طلباءنے شرکت کی-

جنرل سکریٹری محمد کلیم نے دینی تعلیمی بیداری مہم کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد مسلم طلباء میں دینی تعلیم کی فکر اور دینی شعور پیدا کرنا تھا-

انہوں نے کہا بھارت میں پانچ فیصد طلباء مدرسوں میں دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ 95 فیصد مسلم طلباء جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


اور یہ 95 فیصد مسلم طلباء دینی تعلیم سے کافی حد تک دور رہ جاتے ہیں- اسی فکر کو لے کر جمعیت علماء ہند نے اس مہم کا آغاز کیا۔

وہیں اس مہم کے تحت بھوپال کے مختلف علاقوں میں جلسوں اور ریلیوں کے ذریعے لوگوں میں دینی تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی-

Last Updated : Apr 4, 2019, 8:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details