اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: پچاس دنوں میں 50 لوگوں کو روزگار مہیا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی تنظیم سنی ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کی مہم اختتام پذیر ہوئی۔

بیروزگاروں کو روزگار
بیروزگاروں کو روزگار

By

Published : Jul 21, 2021, 7:08 PM IST

اندور میں عالمی وبا کورونا نے انسانوں کو ہی نہیں بلکہ معیشت کو بھی متاثر کیا ہے۔ مسلسل لاک ڈاؤن سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوئے تو وہیں کئی کاروباریوں نے اپنے ماتحت ملازمین کی تعداد بھی کم کر دی جس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوا۔

بیروزگاروں کو روزگار

ایسے ہی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور خود مختار بنانے کے لیے اندور کی سنی ویلفیئر کمیٹی نے 50 دنوں میں 50 لوگوں کی روزگار فراہم کرنے اور کاروبار میں مدد کے لیے مہم شروع کی تھی جو آج اختتام پذیر ہوئی۔

اس مہم کی آخری قسط میں دس بیروزگاروں کو ٹھیلا گاڑی دی گئی۔

اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے کہا کہ سنی ویلفیئر کمیٹی کی یہ مہم قابل ستائش ہے کیونکہ معاشرے میں غریب بھی ہیں اور امیر بھی۔ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔

سنی ویلفیئر کمیٹی کے انیس قادری نے کہا کہ ہم نے 50 دنوں میں 50 لوگوں کو کاروبار فراہم کرنے کے لیے 'ذریعہ نام' سے مہم کا آغاز کیا تھا جس کی آخری قسط میں دس لوگوں کو ٹھیلا گاڑی دی گئی۔ یہ سب لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا اور آگے بھی انشاء اللہ اس طرح کی مہم شروع کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details