اردو

urdu

By

Published : Apr 29, 2023, 10:10 AM IST

ETV Bharat / state

Bribe Case in Bhind بھنڈ میں بابو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

مدھیہ پردیش میں بدعنوان افسران اور ملازمین کے واقعات آئے روز منظر عام پر آرہے ہیں۔ ریاست کے بھنڈ میں لوک آیکت پولیس کی ٹیم نے ایک بابو کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ Bhind Municipality employee arrested

بھنڈ میں بابو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا
بھنڈ میں بابو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

بھنڈ: ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ میونسپلٹی میں تعینات بابو کو لوک آیکت پولیس کی ٹیم نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ گوالیار لوک آیکت پویس کی ٹیم نے میونسپلٹی میں نامزدگی برانچ میں تعینات بابو اجے راجاوت کو 55 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑا ہے۔ فریادی ویپین جین کے نامزدگی کے عوض میں ملزم بابو ایک لاکھ روپے کی رشوت مانگ رہا تھا۔ بتایا گیا کہ پکڑے گئے بابو کے خلا ف لوک آیکت پولیس نے کارروائی کرنے میں لگی ہوئی تھی تبھی کچھ لوگوں نے لوک آیکت پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی ۔ معاملہ بگڑتا ہوا دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس پر شہر کوتوالی اور بھنڈ دیہات پولیس موقع پر پہنچی۔

واضح رہے کہ 27 اپریل ایم پی کے رائسین ضلع سے ایک افسر کی بدعنوانی کی خبر سامنے آئی تھی۔ بھوپال لوک آیکت نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پٹواری کو 15000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ضلع کے بریلی میں پٹواری نے کسان سے تقسیم اور حد بندی کے لیے 15 ہزار روپے کی رشوت مانگی تھی۔ لوک آیکت ٹی آئی منوج پٹوا نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار راگھویندر سنگھ ساکن گاؤں باغ پپڑیا نے 24 اپریل کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لوک آیکت بھوپال کو تحریری شکایت دی تھی۔ راگھویندر سنگھ نے تحصیل بریلی میں خریدی گئی زمین کی تقسیم میں بہتری کے لیے درخواست دی تھی۔ جب درخواست گزار اس کام کے لیے ہلکا پٹواری رام نارائن سکسینا سے ملا تو اس نے 7000 روپے رشوت طلب کی۔ درخواست گزار کی شکایت کی تصدیق پر شکایت درست پائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details