اردو

urdu

ETV Bharat / state

IAF Helicopter بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی بھنڈ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ - آئی اے ایف فائٹر اپاچے ہیلی کاپٹر

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں پیر کو فضائیہ کے اپاچے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ محفوظ ہیں۔ Indian Air Force Helicopter Emergency Landing

بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی بھنڈ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ
بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی بھنڈ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

By

Published : May 29, 2023, 12:50 PM IST

بھنڈ: بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے نے آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کملیش نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ نیاگاؤں تھانہ علاقے کے تحت جکھنولی گاؤں میں صبح تقریباً 11.45 بجے کی گئی۔ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ اس ہیلی کاپٹر نے پیر کی صبح گوالیار ایئر فورس بیس سے اڑان بھری تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پائلٹس کو ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے یہ لینڈنگ کرنی پڑی۔ یہ لینڈنگ مقامی کسان بابورام کے کھیت میں کی گئی۔ جانکاری کے مطابق بھارتی فضائیہ کا لینڈ کیا گیا ہیلی کاپٹر اپاچے اٹیک اے ایچ 64 ای ہیلی کاپٹر ہے جو کہ بہت خطرناک اور لڑاکا طیارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IndiGo Flight Landing in Pakistan دوحہ جانے والے بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

اچانک اس طرح گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر کے اترنے سے گاؤں والے بھی خوف میں آگئے۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ہجوم ہیلی کاپٹر کے پاس جمع ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ جس کے بعد عمری تھانہ اور نیاگاؤں تھانہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ بھنڈ کے ایس پی منیش کھتری نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے، لیکن یہ بتاتے ہوئے کہ یہ فضائیہ سے جڑا معاملہ ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کسی قسم کا بیان جاری کرنے کا حق نہیں ہے۔ ہیلی کاپٹر ابھی تک جکھنولی کی کھیتوں میں کھڑا ہے۔ لیکن فضائیہ کو اس بارے میں پائلٹوں نے مطلع کر دیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کیوں کرنی پڑی، پائلٹ یا کوئی اور افسر یا پولیس اس معاملے پر جواب دینے کو تیار نہیں ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details