اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Election 2023 مدھیہ پردیش میں بجلی کے بل معاف، الیکشن کی تیاریاں عروج پر - مدھیہ پردیش میں الیکشن کی تیاریاں زوروں پر

ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان کابینہ نے کئی اہم تجاویز کو منظوری دی ہے جس میں 31 اگست تک کے بڑھے بجلی بل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Electricity bill waived in Madhya Pradesh

19414702
19414702

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 2:32 PM IST

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔ جس میں ساون کے مہینے میں 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ 1700 کلومیٹر سڑکوں کی بہتری کے لیے 1200 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 31 اگست 2023 تک کے تمام بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ملتوی کر دیا جائے گا۔ ستمبر کے مہینے میں یہ بل صفر ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بھوپال کے مغرب میں 40 کلومیٹر چار لائن بائی پاس کے لیے تقریباً 3 ہزار کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

کابینہ کی میٹنگ کے بعد معلومات دیتے ہوئے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ 31 اگست 2023 تک تمام بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ملتوی کر دیا جائے گا۔ یہ بل ستمبر سے صفر پر آجائیں گے۔ اس کی کارروائی جلد ہی الگ سے جاری کی جائے گی۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے ساون کے مہینے میں 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کے منصوبے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس میں جلد ہی رقم ڈی بی ٹی کے ذریعے اجولا اسکیم کے صارفین کے کھاتے میں منتقل کر دی جائے گی۔ جب کہ باقی کنکشنز میں درخواست بھرنے کے بعد رقم جاری کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ چار جولائی سے 31 اگست کے درمیان ری فل کرنے والے صارفین کو فائدہ ملے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست میں گیس کنکشن کے تقریباً 1 کروڑ 21 لاکھ صارفین ہیں۔ اس میں اجولا کنکشن والے صارفین کی تعداد تقریباً 72 لاکھ ہے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔ جس کے مد نظر ریاست کی دو اہم پارٹیاں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس لگاتار ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی بڑے اعلانات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details