اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابی ڈیوٹی پر مامور کئی اہلکاروں کی موت - سیکر ضلع

راجستھان میں الور ضلع کے کٹھمور کے کھیڑا کلیان پور کے بوتھ سطح کے افسر (بی ایل او) کی آج انتخابی ڈیوٹی پر جانے کے دوران روڈویز بس کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی۔

death

By

Published : May 6, 2019, 12:18 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع کے نگلا کھوبا میں رہنے والے بی ایل او بلرام شرما صبح روڈویز بس کی زد میں آگئے جس سے ان کی موت ہوگئی۔ تحصیلدار اور دیگر افسر انہیں اسپتال لے کر پہنچے لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا۔

دوسری طرف، سیکر ضلع کے نیمکا تھانہ میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران ایک ملازم کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ وارڈ نمبر 13کے رہنے والے پربھاتی لال ڈانگی کا اتوار کی رات طبیعت خراب ہونے کے بعد انتقال ہوگیا۔

ادھر، مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کے شاہ پور علاقے میں لوک سبھا الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر تعینات ایک اہلکار کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد موت ہوگئی۔

چچولی تحصیل دار مونیکا وشوکرما کے مطابق گونڈو منڈئی کے گرام اہلکار نندو ناگلے کی شاہ پور سب ڈیویژن میں الیکشن ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ اس کے لیے وہ انتخابی اہلکاروں کےساتھ ہائر سیکنڈری اسکول شاہ پور میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ گذشتہ شب انہیں سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا، علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

کلیکٹر ترون کمار پتھوڑے نے بتایا کہ 'التزام کے مطابق جو بھی امدادی رقم دی جانا ہے، وہ اہلکار کے لواحقین کو جلد ہی مہیا کرا دی جائےگی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details