اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن کا پرینکا گاندھی کو نوٹس - الیکشن کمیشن آف انڈیا

ریاست مدھیہ پردیش میں آج شام 5 بجے انتخابی مہم ختم ہوجائے گی۔ ریاست میں 230 نشستوں پر مشتمل اسمبلی کے لئے 17 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جب کہ 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

to congress leader Priyanka gandhi
to congress leader Priyanka gandhi

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 12:07 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا کو مدھیہ پردیش میں ایک انتخابی جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر کیے گئے تبصروں کے لیے نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے جمعرات کی شام 8 بجے تک جواب طلب کیا ہے۔ انتخابی پینل نے منگل کی رات پرینکا گاندھی کو ایک نوٹس میں کہا ہے کہ "کمیشن کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 10 نومبر کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ سنور اسمبلی حلقہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران مدھیہ پردیش میں آپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے غیر تصدیق شدہ اور جھوٹے بیانات دیے ہیں جو عوام کو گمراہ کرنے اور وزیر اعظم کی شبیہ کو داغدار کرنے کا باعث بنتے ہیں"۔

کمیشن نے کہا کہ عام طور پر عوام کا ماننا ہے کہ سینئر لیڈر اور نیشنل پارٹی کے اسٹار کمپینر کے بیانات سچ ہیں۔ "توقع کی جاتی ہے کہ ایسے لیڈر کے پاس ان بیانات کی حقیقت ہے"۔ پول پینل نے کہا کہ"آپ نے حقائق کی تصدیق کی ہوگی جیسا کہ بیان کیا گیا ہے تاکہ ووٹرز کو گمراہ کرنے کا کوئی امکان باقی نہ رہے"۔

کمیشن نے کہا کہ "اس لیے اب آپ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ایک اور نیشنل پارٹی کے اسٹار کمپینر کے خلاف دیے گئے اپنے بیان کی وضاحت کریں اور 16 نومبر 2023 کی رات 8 بجے تک وجہ ظاہر کریں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آپ کے خلاف مناسب کارروائی کیوں نہ کی جائے''۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ "مقررہ وقت کے اندر آپ کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اس معاملے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور الیکشن کمیشن اس معاملے میں مناسب کارروائی یا فیصلہ کرے گا"۔

مزید پڑھیں: سیاسی شائستگی کو برقرار رکھنا وزیراعظم کی ذمہ داری، انہوں نے اپوزیشن کی توہین کی: پرینکا گاندھی

واضح رہےکہ ریاست مدھیہ پردیش کی 230 نشستوں پر مشتمل اسمبلی کے لئے 17 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

( آئی اے این ایس )

ABOUT THE AUTHOR

...view details