مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں ریمڈیسیور کے 800 انجیکشن چوری ہوگئے ہیں۔ حمیدیہ اسپتال میں 800 انجیکشن چوری ہونے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں سنسنی پھیل گئی۔
اس کے فوراً بعد ہی پولیس کو کوہیفزا تھانہ میں چوری کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد پولیس نے انجیکشن چوری کو لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا پتہ لگانے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ چوری کس نے کی ہے۔ اسپتال عملہ پر چوری ہونے کا خدشہ ہے۔