اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی ویران رہی عید گاہ

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی انتظامیہ نے عید گاہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

By

Published : Aug 1, 2020, 7:56 PM IST

eid ul adha namaz not offered in eidgah
عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی ویران رہی عید گاہ

اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے بھی نماز اپنے گھر پر ہی ادا کی۔

دیکھیں ویڈیو

صوبے کا منی ممبئی کہے جانے والا شہر جہاں تاریخی عید گاہ صدر بازار میں ہر سال عید الاضحیٰ کے موقع پر پانچ سے سات ہزار لوگ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرتے آئے ہیں۔

مگر اس سال عید الفطر کی طرح ہی، عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی انتظامیہ نے کورونا وبا کے چلتے نماز کی اجازت نہیں دی۔ جس سے مسلم طبقہ مایوس اور غمزدہ ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ، 'جیسا کی شہر کو ان لاک کی اجازت دی ہے، ہمیں امید تھی کہ عید الاضحیٰ کی نماز بھی ادا کر لیں گے۔ عید الاضحیٰ کا تہوار پوری دنیا میں بڑے خوشی اور جوش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اندور کی عید گاہ

وہی آج ہمارے شہر میں عید الاضحیٰ کی نماز ہم نے عید گاہ میں ادا نہیں کی، بلکہ چار یا پانچ لوگوں نے انفرادی طور پر مسجدوں میں ہی ادا کرنی پڑی۔ جس کا ہمیں افسوس ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں عید قرباں منائی جا رہی ہے

جب کورونا وبا کا پوری دنیا علاج تلاش کر رہی ہے اور شہر میں بھی بازاروں کو کھلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ایسے میں اگر ہم اجتماعی عبادت کرے تو وہ مالک جس نے دنیا بنائی ہے شاید ہماری دعاؤں کو قبول کرلیتا اور بیماری کو جلد سے جلد ختم کرتا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details