اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کانگریس پارٹی کے رہنما سو کنال کٹھاری کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا جس میں پہلا روزہ رکھنے والے روزہ داروں کو تحفے سے نوازا گیا تو وہیں عازمین حج کا استقبال کیا گیا۔ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،بھارت میں لوگ مل جل کر تہورا مناتے ہیں، تہوار کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش نہیں کرتے بلکہ تہوراوں میں شریک ہوکر ضیافت کا لطف اٹھاتے ہیں۔ عید الفطر کے بعد ملک بھر میں عید ملن کا دور شروع ہوگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سو کنال کوٹھاری کی جانب سے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلا روزہ رکھنے والو بچوں کو حوصلہ افزائی کے طورپر تحفے میں اسکول بیگ دیے گئے تو وہیں عازمین حج کا استقبال کیا گیا۔
اس موقعے پر مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سواپنیل کوٹھاری نے کہا کہ دیوالی،ہولی،عید یا کوئی بھی تہوار ہو، ہمیں ایک دوسرے سے ملنے جلنے کا خوبصورت موقع فراہم کرتی ہے۔انہوں کہا کہ آج عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ ہم ایک دوسرے سے ملیں۔ اس موقع پر ہم نے پہلا روزہ رکھنے والے بچوں کو اسکول بیگ دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی تو وہیں عازمین حج کا بھی استقبال بھی کیا گیا کیا ۔