اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کورونا گائڈ لائن کے تحت عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز - جشن عید میلاد النبی

اندور میں برسوں سے 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کے مدنظر انتظامیہ نے اس بار جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ جس کی وجہ سے عقیدت مندوں میں مایوسی نظر آرہی ہے لیکن امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ برسوں میں انتظامیہ کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا گائیڈ لائن کے تحت عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز
کورونا گائیڈ لائن کے تحت عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز

By

Published : Oct 19, 2021, 1:24 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں 12 ربیع الاول کے دن عید میلاد النبی کے جشن کا انعقاد بڑے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس کا آغاز بارہ ربیع الاول کی شب سے ہی شروع ہوجاتا ہے۔

کورونا گائڈ لائن کے تحت عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز

پورے ملک میں عید میلاد النبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے، لیکن مدھیہ پردیش میں منی ممبئی کے نام سے مشہور شہر اندور میں عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز شب سے ہی ہوجاتا ہے۔ جہاں مسلم علاقوں میں سجاوٹ کی جاتی ہے، وہیں ان علاقوں میں لذیذ پکوان پکائے جاتے ہیں۔ مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

کورونا گائیڈ لائن کے تحت عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز

اندور میں برسوں سے 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کے مدنظر انتظامیہ نے اس بار جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ جس کی وجہ سے عقیدت مندوں میں مایوسی نظر آرہی ہے لیکن امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ برسوں میں انتظامیہ کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا گائیڈ لائن کے تحت عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز

اس موقع پر سماجی کارکن صدام پٹھان نے عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آقا حضور ﷺ نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ ہماری وجہ سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے اور اگر ہم کورونا کے دور میں جلوس کا انعقاد کرتے ہیں تو یقیناً بیماری پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے جس سے دوسرے کو تکلیف ہوسکتی ہے اور یہ ہماری تعلیم نہیں ہے۔ لہٰذا ہمیں اپنے علاقوں اور گھروں میں روایتی طریقے سے محدود پیمانے پر عید میلاد النبی کا جشن منائیں۔

کورونا گائیڈ لائن کے تحت عید میلاد النبی کے جشن کا آغاز

وہیں سنی دعوت اسلامی اندور کے حاجی محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ پندرہ برسوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر اچھے اور مزے دار پکوان کا انتظام کرتے ہیں اور بلا تفریق لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔ کیونکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پورے عالم کے لیے رحمت للعالمین بناکر بھیجے گئے ہیں اور اسی طرح کی ان کی تعلیمات ہیں۔

مزید پڑھیں :یمن میں محمدؐ کے یوم ولادت پر جشن

اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے کارکن رازق بابا کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہمیں جلوس نکالنے کی اجازت دی جانی چاہیے تھی جیسے کہ انتظامیہ نے 127 مقامات پر گزشتہ دنوں جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔ اگر ہمیں عید میلاد النبی کا جلوس نکالنے کی اجازت ملتی تو ہم کورونا احکامات پر عمل کرتے ہوئے محدود پیمانے پر جلوس نکالتے، اجازت نہ ملنے کا ہمیں افسوس ہے۔ لیکن ہم سب کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہے کہ ہماری وجہ سے دوسروں کو پریشانی نہ ہو، لہٰذا ہم انتظامیہ کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے عید میلاد النبی کے جشن کا محدود پیمانے پر ہی اہتمام کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ برس ہمیں جلوس نکالنے کی اجازت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details