ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج کے کارکنان نے عید میلاد النبی کو یوم رحمت کے طور پر منایا۔
دنیا بھر کے مسلمان بارہ ربیع الاول کو حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مناتے ہیں۔ وہیں اندور میں دعوت، تبلیغ اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والی تنظیم 'ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج' کے کارکنان نے اس موقع پر لوگوں کے درمیان چاکلیٹ، ماسک اور پانی کا کٹ تقسیم کیا۔