اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں تعلیمی بیداری پروگرام

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایسوسی ایشن آف انڈین مسلم اور امریکن فیڈریشن مسلم انڈین آف اوریجن پروگرام میں مسلم کمیونٹی نے تعلیم کے فروغ پر زور دیا۔

بھوپال میں تعلیمی بیداری پروگرام
بھوپال میں تعلیمی بیداری پروگرام

By

Published : Jan 14, 2020, 1:30 PM IST

اس پروگرام میں کہا گیا کہ 'کتابی علم اور محض پاس ہونے کے لیے پڑھائی کا دور اب بہت پیچھے چھوٹ چکا ہے۔ اب زمانہ مسابقت کا ہے اور میدان میں وہی زیادہ دیر ٹک سکتا ہے جو نمبروں کی اسکرین پر زیادہ فوکس کرے گا -

بھوپال میں تعلیمی بیداری پروگرام

اس موقع پر امریکن فیڈریشن مسلم انڈین آف اوریجن کے ٹرسٹی ڈاکٹرعبدالرحمن نا کیدار نے تنظیم کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی سنگ بنیاد 1998 میں رکھی گئی تھی جس کے تحت بھارت کے مسلمانوں میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور انہیں آگے بڑھانا ہے۔

آج کی تقریب میں شامل ہوئے صحافی قربان علی نے کہا مسلم طبقہ تعلیمی میدان میں سب سے کمزور ہے اور اس بات کو کی کمیٹیاں صاف کر چکی ہیں- انہوں نے کہا حکومت اور ملت دونوں کو کوشش کرنی ہوگی تاکہ مسلمان تعلیم میں آگے بڑھ سکے۔

اس موقع پر ان ہونہار طلبا کو سپاس نامہ اور نقد انعام سے نوازا گیا جنہوں نے دسویں اور بارہویں کلاس میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details