مشہور ناول نگار شاعر و مصنف اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم اور سابق استاد پروفیسر غضنفر علی کو ملک کے معروف ادبی ایوارڈ "اقبال سمان" سے نوازا گیا ہے۔
پروفیسر غضنفر علی کو اقبال سمان سے نوازا جائے گا حکومت مدھیہ پردیش کا یہ ایوارڈ دو لاکھ روپیہ نقد اور سپاس نامہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہیں یہ اوارڈ سال 2018 کے لیے دیا گیا ہے۔
پروفیسر غضنفر علی نے 27 کتابیں تصنیف کی ہیں اور انہوں نے ادب کی تقریبا ہر صنف پر لکھا ہے۔
ان کے دس ناول، دو کہانیوں کے مجموعے، دو شعری مجموعے، خاکوں کی دو کتابیں اور تنقید پر ایک درجن تصنیفات منظر عام پر آچکی ہیں۔
ان کی ناول "فسوں" اور مثنوی "کرب جاں" کو ادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی 2017 کااقبال سمان, ممتاز مصنف، ناول نگار اور شاعر پروفیسر شمس الرحمان فاروقی کو دیا گیا، جو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کورٹ کے رکن ہے۔