اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھریلو تنازعہ: بیوی نے کویں میں چھلانگ لگائی - شوہر اور بیوی کے مابین تنازعہ

مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی میں شوہر اور بیوی کے مابین تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ بیوی نے رات 12 بجے کے قریب کنویں میں کود گئی، جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Breaking News

By

Published : Apr 14, 2020, 3:42 PM IST

بحری پولیس اسٹیشن کے حلقہ میں پیر کی رات 12 بجے کے قریب ایک بیوی نے اپنے شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ جس کی وجہ اس کی موت ہو گئی۔

خاتون کے کنوایں میں چھلانگ لگانے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی، جس کے بعد اس حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

پولیس موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو کنویں سے باہر نکال کر پوسٹمارٹم کے لئےروانہ کیا۔ اس وقت پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق گاؤں میں ہلاک شدہ خاتون کے شوہر کا عشق کسی دوسری خاتون کے ساتھ کافی دنوں سے چل رہا تھا۔ جس کو لیکرشوہر اور بیوی کے مابین بہت دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ ہلاک شدہ خاتون بعض اوقات تنازعات سے بچنے کے لئے اپنے آبائی گھر جاتی تھی۔

وہیں مقتول کے اہل خانہ کی بات کی جائے تو اس کے شوہر کی شادی پہلے بھی ہوئی تھی۔ اپنے شوہر سے تنگ آکر اس بیوی نے بھی زہر کھا کر خود کشی کرلی تھی۔

اس کے علاوہ بحری پولیس اسٹیشن کے تحت ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں گجہری گاؤں میں سین سماج کی ایک 60 سالہ ضعیف عورت پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ معلومات کے مطابق بزرگ خاتون نے اپنی بیماریوں سے تنگ آکر خود کو پھانسی لگا لی۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details