بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں امسال اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے مدنظر سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی کمر کس لی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی لگاتار ریاست میں دورے کرتے نظر آ رہی ہے۔ جہاں کانگریس پارٹی نے بھارت جوڑوں یاترا کے اختتام کے بعد ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کا آغاز کیا گیا۔ پارٹی کے لیڈران لوگوں کے گھر گھر جا کر ان سے ہاتھ ملا کر اپنی مہم چلا رہے ہیں تو وہیں ریاست کی بھارتی جنتا پارٹی نے اپنی وکاس یاترا شروع کر عوام کو سادھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر دگ وجے سنگ اپنے دورے کے دوران کانگریس کے لیڈران اور کارکنان کو ہدایت دیتے نظر آئے۔ دگ وجے سنگ کانگریس کارکنان اور لیڈران کو ہدایت دے رہے تھے کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں سبھی لیڈران چاہتے ہیں کہ انہیں ٹکٹ دیا جائے اور اگر ایسا ہی رہا تو ہم اسمبلی انتخابات ہار جائیں گے۔ انہوں نے کہا میں اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ لگاتار کانگریس کے لیڈران اور کارکن کے ساتھ سر کھپا رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم سب ایک ہو کر کام کریں اور الیکشن لڑے لیکن کانگریس کے کارکنان اور لیڈران آمنے سامنے آنا ہی نہیں چاہتے ہیں۔
MP Election 2023 دگ وجے سنگھ نے کانگریس رہنماؤں کو ہدایت دی - مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات
مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر کانگریس الرٹ موٹ پر نظر آرہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر دگ وجے سنگھ نے کانگریس کارکنان اور لیڈران کو ہدایت دی کہ اس بار نہیں جیتے تو پھر کبھی نہیں جیت پائیں گے۔
دگ وجے سنگھ نے کہا میں جہاں بھی جا رہا ہوں وہاں پر کانگریس کے لیڈران اور کارکنان الگ الگ کھڑے نظر آ رہے ہیں، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو اس سے کام نہیں چلے گا۔ دگ وجے سنگھ نے کانگریس کارکنان اور لیڈران کو سخت ہدایت دی کی اس بار اسمبلی انتخابات 2023 ہمارے لیے آخری الیکشن ہوگا اگر ابھی بھی ہم لوگ ایک ہو کر الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں تو ہم سبھی کو گھر پر بیٹھنا پڑے گا۔ اگر اس بار کانگریس ناکام ثابت ہوتی ہے تو اس کے بعد کانگریس کبھی اقتدار میں نہیں آ پائے گی۔ اور اگر اس بار ہم اسمبلی انتخابات میں ناکام ثابت ہوئے تو ہمیں آگے کسی بھی طرح کا کوئی لیڈر یا ورکر نہیں مل پائے گا۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی جس طرح سے 14 مہینے کی حکومت چلا کر اقتدار سے باہر ہوئی اسے دیکھتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈران لگاتار دورے کر رہے ہیں اور ریاست بھر کے کانگریس لیڈر اور کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اکھاڑ پھینکے اور کانگریس حکومت میں آئے۔