راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی جنون پھیلایا جاتا ہے، نفرت پھیلائی جاتی ہے لیکن مودی ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ ایسے واقعات اور حالات میں جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار کی نہیں ملک کی فکر ہے۔ آج ملک کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ سماجی ہم آہنگی کا فقدان انتہائی تشویشناک ہے۔ کانگریس تنظیم پورے ملک میں اپنا ایجنڈا غریبوں، کسانوں، مزدوروں کے لیے نافذ کرنا چاہ رہی ہے، اس لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔Digvijay Singh On Narendra Modi
انہوں نے کہا کہ ملک میں پیسے کی قدر کم ہو رہی ہے، غربت بڑھ رہی ہے، غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، کروڑ پتی ارب پتی بن رہا ہے، ارب پتی کھرب پتی بن رہے ہیں، صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کورونا کی راحت بھی غریبوں تک نہ پہنچنے کی بات کہتے ہوئے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سنگھ نے کہا کہ بلڈوزر چلانا ہے تو مہنگائی، بے روزگاری پر چلائیں، سماجی برائیوں کے خلاف چلائیں، لیکن آج بی جے پی حکومت سنگھ کے اشارے پر توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے دشمنی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ Digvijay Singh On Narendra Modi