اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کےخلاف دگ وجے سنگھ کا یگ - pooja

بھوپال پارلیمانی حلقے میں کانگریس کے سینیئررہنما دگ وجے سنگھ کے مدمقابل بھارتیہ جنتا پارٹی نے مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو امیدواربنایا ہے۔

digvijay

By

Published : May 7, 2019, 5:44 PM IST

بی جے پی دگ وجے سنگھ پر 'ہندو آتنک واد' لفظ کا استعمال کرنے کا بار بار الزام عائد کرتی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دگ وجے سنگھ اب سادھوؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

بھوپال میں انتخابی جنگ دلچسپ

دگ وجے سنگھ نے بھوپال میں اہلیہ کے ساتھ پوجا بھی کی۔ پوجا کے دوران کمپیوٹر بابا بھی موجود تھے۔

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ'انہوں نے ہندو آتنک واد جیسا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا ہے۔ انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔ وہ ہندو ہیں۔ ہندوؤں کو دہشت گرد قرار دینے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔'

انہوں نے الزام عائد کیا کہ'سادھوی کا نام آر آر ایس پرچارک کے قتل کے معاملے میں سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔'

بھوپال پارلیمانی حلقے میں 19.5 لاکھ ووٹرز ہیں۔ ان میں ساڑھے چار لاکھ پسماندہ طبقات کے ووٹرز، دو لاکھ کائستھ ووٹرز، سوا لاکھ شتریہ، ساڑھے تین لاکھ برہمن اور چار لاکھ مسلم ووٹرز ہیں۔

جس کے مدنظر مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹوں کی تقسیم نہ ہو اس کے لیے دگ وجے سنگھ مکمل کوشش کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھوپال پارلیمانی حلقے میں 8 اسمبلی حلقے آتے ہیں۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں آٹھ میں سے پانچ سیٹ پر بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ تین سیٹ پر کانگریس نے بی جے پی کو شکست دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details